اسلام آباد : (جیو ڈیسک) چئیرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ضرور لائیں گے مگر یہ جائزہ لینے کے بعد کہ وہ معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث آ سکتا ہے یا نہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ندیم افضل چن کی سربراہی میں ہوا جس میں انھوں نے گزشتہ روز بعض نجی چینلز اور اخبارات میں چھپنے والی نواز شریف سے متعلق یہ خبر کہ ان کے خلاف ریفرنس کو داخل دفتر کر دیا گیا ہے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو مجھے کچھ خطوط موصول ہوئے ہیں۔ ابھی دیکھنا ہو گا کہ نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا یہ ریفرنس پبلک اکانٹس کمیٹی میں آئینی اور قانونی طور پر قابل بحث ہے یا نہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مواصلات کے نظام اور اس میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں پر بھی بات چیت کی گئی جن میں موٹر وے پولیس میں بٹھتے کرپشن اور نیٹو سپلائی کی وجہ سے سڑکوں کو ہونے والیسو ارب روپے سے زائد نقصان کو بھی زیر بحث لایا گیا اور آئندہ سڑکوں کی حالت اور ٹول پلازہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدا مات جاری کئے گئے۔