پکستان (جیوڈیسک) الطاف حسین نے بلدیاتی نظام کے مخالفین کو جمہوریت کا مخالف قرار دے دیا۔کہتے ہیں نواز لیگ نے جنوبی پنجاب کے حقوق پرڈاکہ ڈالا ، سرائیکی، بہاولپور اورہزارہ کے عوام کو ان کا حق دلائیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی لوکل باڈی سسٹم کیخلاف ملکرسازشوں کا مقابلہ کر ے گی۔
خیبرپختونخوا کے نام نہاد راہنماؤں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ سندھ کی فکر چھوڑیں ا ور خیبرپختونخوا کی فکرکریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے جنوبی پنجاب کے حقوق پرڈاکہ ڈالا ، سرائیکی، بہاولپور اورہزارہ کے عوام کو ان کا حق دلائیں گے۔