لاہور میں پنجاب کی بلند ترین عمارت کو دنیا کی کم ترین عمر آئی ٹی کی ماہر ارفع کریم کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو علم سے آراستہ کیے بغیر ترقی ممکن نہیں چین کے تعاون سے تعمیرہونے والے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعلی شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے چار ہزار سے زائد اسکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام سے لاکھوں طلبہ جدید علوم سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ پچیس ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم کا منصوبہ بھی حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی اقدام ہے جس سے آئی ٹی کے ایسے اسکالرز پیدا ہوں گے جو جدید پاکستان کا نقشہ بنائیں گے۔