نورا خان اتمان خیل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بھمبر کا دورہ کیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نورا خان اتمان خیل اکاؤنٹنٹ جنرل حکومت ریاست آزاد جموں کشمیر و کشمیر کونسل نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بھمبر کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بھمبر مختار علی بٹ نے ان کو دفتری مسائل کے بارے میں آگاہ کیا کچھ مسائل تو اکاؤنٹنٹ جنرل نے موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادرفرمائے کچھ مسائل جو بجٹ کی فراہمی سے متعلق تھے اس کے بارے میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو 11-9-2012کو مرکزی دفتر حسابات مظفرآباد طلب کیا تاکہ بجٹ کی گنجائش کو دیکھ کر دفتر ہذا کو خریداری کیلئے بجٹ فراہم کیا جا سکے اور کچھ مسائل نو AJKکونسل سے متعلق تھے ان کو کونسل کی سطح پر اٹھانے کا وعدہ کیا ۔

انہوں نے ضلعی دفتر کے تمام شعبہ جات کا معائینہ کیا اور پنشنروں سے ان کو مسائل کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے تمام سٹاف کو ایمانداری خوس اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے اور وقت کی پابندی کی ہدایا ت دیں انہوں نے مختلف محکموں کے آفیسران زر برار خصوصاً محکمہ تعلیم سے متعلق ہفتہ اور اتوار کے دن مرحلہ وار گوشوارہ جات ،کوڈنگ فارم ،بلات کی تیاری ،SAPاور NAMسے متعلق ٹریننگ دینے کیلئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بھمبر کو یدایات جاری کیں اس انہوں نے اطلاع عام کے نام سے ایک بینر بھی دفترہذا کو مہیا کیا کوجس میں اکاؤنٹنٹ جنرل مظفر آباد کے اہم آفیسران کے ٹیلی فون نمبرز درج ہیں جن پر عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط قواعد کی پابندی کا بھی واشگاف الفاظ میں اظہار کیا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی پر عدم برداشت کا اظہار کیا اورجو کوئی ایسا کرنے کا مرتکب ہو گا اس کیخلاف قواعد کیمطابق کاروائی کی جائیگی انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میرپور میں تعینات دو KPOsکو ضلعی دفتر حسابات بھمبر میں دوماہ کیلئے جز وقتی بنیادوں پر تعینات کیا تا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بھمبر کی کمپیوٹر لیب کو مکمل طور پر فعال بنایا جا سکے ۔