کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ کراچی نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کی اور نوشہروفیروز کے ضمنی انتخاب کی سیکیورٹی کے لیے رینجر اہلکاروں کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا۔
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 21 نوشہروفیروز کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے امن وامان کی شکایت کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز کوتعینات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے چیف الیکشن کمشنر کو یقین دلایا کے سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں گے۔