نوشہرہ: خودکش حملہ دو پولیس اہلکار جاں بحق

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر خود کش حملہ، ایس ایچ او اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق نوشہرہ کیرسالپور کے علاقے باڑہ بانڈہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک ایک حملہ آور موبائل کے قریب پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے ایس ایچ اواجمیرشاہ اور اس کا ڈرائیورتقویم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک گن مین اور سب انسپکٹر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر سترہ سے بیس سال کے درمیان ہے۔اس کے اعضا پولیس نے قبضے میں لے لئے ہیں۔