نو سر باز گروہ نے محکمہ مال کیساتھ ساز باز کرکے ہم غریب اور یتیموں کی جائیداد اپنے نام کرلی ، واجد علی
Posted on October 10, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نو سر باز گروہ نے محکمہ ما ل کیساتھ ساز باز کرکے ہم غریب اور یتیموں کی جائیداد اپنے نام کرلی نوسر باز گروہ غریب سادہ لوح لوگوں کو عرصہ دراز سے لوٹ رہا ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر نوسر باز گروہ اور محکمہ مال کے کرپٹ ملازمین کیخلاف کاروائی کریں ان خیالات کااظہار واجد علی ولد خادم حسین اور نذر حسین ولد لال دین ساکنان کانگڑہ نے بھمبر میں میڈیا کے نمائندگان کو اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کی داستان سناتے ہوئے کیا۔
ا نہوں نے کہاکہ ہم غریب اور یتیم ہیں کانگڑہ کے نوسر باز ارشد محمود غازی ولد راج محمد نے محکمہ مال کے کرپٹ ملازمین کیساتھ ساز باز کرکے ہمارے آباؤ اجداد کی زمینوں کو اپنے نام منتقل کروالیا ہے نو سر باز گروہ ایک عرصہ دراز سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہا ہے یہی نوسر باز گروہ اس سے قبل عدالت سے فائلیں بھی چوری کر چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم غریب ،یتیم اور ان پڑھ ہیں نوسر باز گروہ نے جعلسازی کے ذریعے ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی جائیداد سے محروم کر دیا ہے ہماری چیئرمین احتساب بیورو اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والی جعلسازی کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث محکمہ مال اور نوسر باز گروہ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ہمیں آباؤ اجداد کی جائیدا د واپس دلائیں ۔