نو منتخب چون سنیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

OathTaking

OathTaking

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)پاکستان کے ایوان بالا کے نو منتخب چون سنیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ افرسیاب خٹک نے چیف پریذائنڈنگ آفیسر کی حیثیت سے ارکان سے حلف لیا۔ انہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آج کے اجلاس کی صدارت کے لئے نامزد کیا تھا۔ دوسری جانب اپوزیشن نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے اپنے امیدوار نالانے کا فیصلہ کیا ہے لہذا اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ نیئرحسین بخاری چیئرمین اور صابر بلوچ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔

 

تمام نومنتخب ارکان کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد دستخظ ہوئے جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے تک لے لئے متلوی کردیا گیا۔ اس اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

 

سینیٹ کے اجلاس سے قبل حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کیلئے نیئرحسین بخاری اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے صابر بلوچ کے ناموں پر اتفاق کیا گیاتھا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اتحادیوں کے پاس اکہتر نشستیں موجود ہیں، جو واضح اکثریت بنتی ہے۔ دوسری جانب سینیٹ کی اٹھائیس قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئی ہیں، ان کا دوبارہ انتخاب آئندہ ہفتے ہوگا۔

 

حلف اٹھانے والے ارکان میں بلوچستان سے ایڈوکیٹ محمد داود خان اچکزئی (اے این پی)۔ حافظ حمداللہ صبور (جے یو آئی ایف) ، سردار فتح محمد حسنی (پی پی پی ) سعید الحسن مندوخیل (پی ایم ایل)محمد یوسف بلوچ (پیپلز پارٹی) نوابزادہ سیف اللہ مگسی (پیپلز پارٹی)کشور احمد (پی ایم ایل۔۔ن) نسیمہ احسان (بی این پی۔۔اے)روزی خان کاکڑ (پی پی پی ) مفتی عبدالستار(جے یو آئی۔۔ایف) ہیمن داس (جے یو آئی۔۔ف) خیبر پختون خواہ کے سینیٹرز۔ احمد حسن ،باز محمد خان ،حاجی سیف اللہ خان بنگش۔ شاہی سید محمد اعظم خان ہوتی ، نثار محمد ، روبینہ خالد ، زاہدہ خان ،فرحت اللہ بابر، امر جیت۔۔سندھ سے سعید غنی ، سید مصطفے کمال ، سید مظفر حسین شاہ ، کریم احمد خواجہ، مختار احمد دھامرہ ، مدثر سحر کامران ، نسرین جلیل فروغ نسیم ہری رام۔۔پنجاب سے محمد حمزہ ،سردار ذوالفقار علی کھوسہ، کامل علی آغا ،محمد ظفراللہ خان، محمد محسن خان لغاری ،ملک محمد رفیق رجوانہ ،نزہت صادق ،خالدہ پروین اعتزاز احسن ، کامران مائیکل جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مشاہد حسین سید اور عثمان سیف اللہ کے علاوہ فاٹا سے ملک نجم الحسن ، ہدایت اللہ اور ہلال الرحمن شامل ہیں۔

 

ادھر جو 50 سینٹرز ریٹائرڈ ہوئے ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے صفدر عباسی، مس رتنا اور محمد غفران شامل ہیں، جے یو آئی کے اسماعیل بلیدی، رحمت اللہ کاکڑ، ڈاکٹر خالد سومرو، مولانا گل نصیب، اعظم سواتی اور سبینہ روف کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ قاف کے جان محمد جمالی، محبت خان مری، ریحانہ یحی بلوچ، سعید احمد ہاشمی، سید جاوید علی شاہ، جاوید اشرف قاضی، جمال لغاری، محمد علی درانی، نعیم حسین چٹھہ،گلشن سعید، نیلوفر بختیار، ہارون خان، ایس ایم ظفر، عبدالغفار قریشی، ساجد زیدی، سیمی صدیقی، عمار احمد، سلیم سیف اللہ، فوزیہ فخر زماں، طارق عظیم اور وسیم سجاد شامل ہیں۔

 

جماعت اسلامی کے تین ارکان پروفیسر خورشید احمد، پروفیسر محمد ابراہیم اور عافیہ ضیا ۔ بلوچستان سے ڈاکٹر عبدالمالک، عبدالرحیم مندو خیل، شاہد بگٹی، ایم کیو ایم کے احمد علی، عبدالخالق پیر زادہ کے علاوہ فاٹا کے آزاد ارکان عبدالرازق، عبدالرشید، حافظ رشید احمد شامل ہیں۔