نکاسی آب نہ ہونے سے شاہ پور اجنالہ روڈ کے مکین پریشان
Posted on October 2, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)گائوں شاہ پور نزد فتح پور اجنالہ روڈ گجرات کے رہائشیوں چوہدری محمد اصغر ، حاجی بہادر خاں ، حاجی منیر احمد ، چوہدری محمد الیاس ، چوہدری محمد افضل ، بابو محمد صادق ، چوہدری محمد وسیم و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کی گلیاں 50سال سے نکاسی آب کے انتظام سے محروم ہیں ، بارش ہونے پر گائوں میں پورا سال پانی کھڑا رہتا ہے ، جس سے اجنالہ روڈ اور بھمبر روڈ کا لنک کٹ گیا ہے ، نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں ، سکول جانے والے بچوں کی وردیاں خراب ہو جاتیں ہیں۔
بچے بوڑھے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ، قبریں زیر آب آ چکی ہیں ، گندگی تعفن سے جینا محال ہو چکا ہے ، مگر ممبران اسمبلی اور انتظامیہ توجہ نہیں دیتے ، انہوں نے کہا کہ ڈی سی او از خود دورہ کر کے گائوں کی حالت زار دیکھیں اور فوری اصلاح احوال کروائیں۔