مستقبل کا نقشہ تیار کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئیں۔ نگران حکومت کے معاملے پر اسلام آباد میں مسلم لیگ نون اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔
مذاکرات میں مسلم لیگ نون کی جانب سینیٹر اسحاق ڈار اور سینیٹر پرویز رشید، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فاروق ستار، سینیٹر طاہر مشہدی اور بابر غوری شریک ہوئے۔ مذاکرات میں نگران حکومتوں کے قیام اور نئے صوبوں کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔ بات چیت میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے قومی سلامتی کے معاملے پر اے پی سی بلانے کی تجویز دی گئی۔ مزاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مختلف معاملات پر قومی اتفاق رائے وقت کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینٹر اسحاق ڈار نے تمام مسائل کا حل نئے انتخابات کو قرار دیا۔ دونوں رہنماں نے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت پر زور دیا۔