نیئر سلطانہ کو ہم سے بچھڑے بیس برس ہوگئے مگر وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ 37سال تک پاکستانی انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ نئیر سلطانہ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے بیس سال بیت گئے ہیں مگر ان کی سادگی اور معصومیت شائقین فلم آج تک یاد کر تے ہیں ۔
جذ باتی اداکاری کو وہ اس طر ح کرتیں کہ فلم بین آبدیدہ ہوجاتے , ان کی اسی خوبی کی وجہ سے انہیں ” ملکہ جذبات کیخطاب سے نوازا گیا ۔ ان کی یادگا ر فلموں کی ایک لمبی فہرست ہے جس میں ” ثریا ، دیوداس ، سہیلی ، باجی ، اور سزا” جیسی فلمیں آج بھی لوگوںن کو یاد ہیں ۔ 225 فلموں میں کام کر نے والی نئیر سلطانہ نے اداکار درپن سے شادی کی اور فلمی دنیا کو خیر باد کہہ کر گھرداری سنبھال لی تھی۔
ان کے شوہر درپن کا 1981 میں انتقال ہوا۔اس کے بعد ان کو کئی بحرانوں کا سامنا کر نا پڑا ،زندگی کے آخری ایام میں وہ خود کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں اور 27 اکتوبر 1992 کو لاکھوں دلوں کو افسر دہ کر کے اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں ۔