نیب نے سی اے اے سے کرپشن کی تفصیلات مانگ لیں

NAB

NAB

پاکستان : (جیو ڈیسک) سول ایوی ایشن میں ہونے والی اربوں روپے کرپشن پر نیب نے سی اے اے سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

قومی احتساب بیورو سندھ سول ایوی ایشن کی نان شیڈول پروازوں میں ہر ماہ ایک ارب روپے مالیت کی کرپشن ہوتی ہے اور ڈی جی سول ایوی ایشن کے نام لکھے گئے خط میں نیب نے نان شیڈول میں اب تک کی جانے والی محکمہ جاتی انکوائری کی رپورٹ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ تیس مئی تک مانگی گئی ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے خط ملنے کے بعد فوری طور پر چیف ایچ آر کو اس پر مزید کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔