اسلام آباد : (جیو ڈیسک)نیئر حسین بخاری بلا مقابلہ سینیٹ کے چیئرمین اور صابر بلوچ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔حکومت اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے نیئر بخاری اور صابر بلوچ کو نامزدکیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی امیدوار سامنے نہیں لایا گیا۔ نیئر حسین بخاری سینیٹ کے چھٹے چیئرمین ہیں۔
نیئر حسین بخاری سے افرسیاب خٹک نے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ بعد ازاں نو منتخب چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے صابر بلوچ کے نام کا اعلان کیا۔ نیئر بخاری نے صابر بلوچ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔