نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اور مرسی کور کے زیر اہتمام کولیشن میٹنگ منعقد ہوئی
Posted on November 20, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اور مرسی کور کے زیر اہتمام کولیشن میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں ورکنگ گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، اور ممبران نے اپنی کارکردگی پیش کی۔
ڈاکٹر شاہد نواز کھوکھر ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام آفیسر نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک 2700سے زائد ٹی بی کے مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور جن کا علاج مختلف ہسپتالوں اور سنٹرز پر کیا جا رہا ہے اور ان کو مفت طبی امدا د فراہم کی جا رہی ہے ، اس موقع پر میڈم راحیلہ گوشی اور کمیونٹی موبلائزر قاسم نے بھی خطاب کیا۔