نجکاری کمیشن کے بورڈکا اجلاس آج ہو گا جس میں نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی کی نجکاری پر غور ہو گا ۔ وزارت نجکاری کے اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر نجکاری غوث بخش مہر کریں گے۔ نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی کی نجکاری کے حوالے سے ای ایس بی بنک کو اس ٹرانزیکشن میں مالیاتی مشیرمقرر کیا گیا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق این پی سی سی نے سعودی عرب میں بجلی کے کاموں میں کافی ٹھیکوں میں حصہ لیا ہے۔ اور وہاں پر بجلی کی ترسیلی لائن بچھانے میں کافی کام انجام دئے ہیں اور یہ ایک منافع بخش کمپنی ہے۔اجلاس میں نجکاری کے پروگرام کا مکمل جائزہ پیش کیا جائے گا۔ اور سٹاک مارکیٹ کے ذریعے مختلف شعبوں میں نجکاری پر بات چیت ہو گی