نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد کی سرکاری نمبر پلیٹوں والی گاڑی کھاریاں سے چوری ہو گئی
Posted on August 19, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں (جی پی آئی) جمعتہ الوداع کے موقع پر ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد کی سرکاری نمبر پلیٹوں والی گاڑی کھاریاں سے چوری ہو گئی پولیس مصروف تفتیش ، تفصیل کے مطابق الطاف احمد ولد غلام غوث کا ر ہنڈا نمبر 1368جس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اس کار کو وہ سبحان ہسپتال جی ٹی روڈ کھاریاں کے سامنے کھڑی کرکے عید گاہ میں جمعہ کی نماز پڑھنے گئے واپسی پر گاڑی غائب تھی ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تھانہ کھاریاںصدر کے علاقہ سے متعدد گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں ۔
مگر پولیس تاحال ان میں سے کوئی گاڑی برآمد نہ کر سکی اور نہ ہی کوئی چور گرفتار کیا جا سکا ، دوسرے لفظوں میں پولیس ناکام ہو چکی ہے اس سلسلہ میں عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ، عوامی حلقوں نے DPOگجرات سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔