نیشنل بینک نے ڈھائی لاکھ سے زائد کسانوں کو بیالیس ارب چالیس کروڑ روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے ترجمان نیشنل بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالی سال دوہزار گیارہ بارہ میں بینکوں کو دو سو اسی ارب روپے قرضوں کی فراہمی کا ٹارگٹ دیا تھا۔اس حوالے سے نیشنل بینک کی اٹھ سو پچھتر برانچز کسانوں کو زرعی قرضوں کی سہولیات دینے پر مامور ہیں۔
نیشنل بینک کے صدر قمر حسین کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک ملک میں حکومت کے جاری غربت پروگرام میں کمی لانے میں اہم کردار کردار ادا کررہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ زرعی قرضوں سے کسان، بیجوں کی خریداری ، زمین، ادویات، زرعی ٹریکٹر ، آلات اور جدید اسٹوریج، سمیت مویشی اورپولٹری فارمز وغیرہ کی تعمیر کے لیے استعمال کررہے ہیں۔