پاکستان ویمنز کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سیدہ نین فاطمہ عابدی نے بھی اپنا نام سنچری میکرز میں شامل کرلیا۔ وہ پاکستان کی پہلے خاتون کرکٹر ہیں جنھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
38ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سیدہ نین فاطمہ عابدی نے 738رنز اسکور کیے ہیں۔ دورہ آئرلینڈ میں میزبان ٹیم کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلتے ہوئے انھوں نے پہلی سنچری ایک سو تیس گیندوں پر نو چوکو ں کی مدد سے اسکور کی اورآوٹ نہیں ہوئی۔قومی ویمنز ٹیم کی نین عابدی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرینشنل میں سنچری کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئی۔
اس سے پہلے پاکستان کی ندا ڈار بھی آئی آئی سی کوالیفائنگ رانڈمیں سنچری بنا چکی ہے،لیکن آفیشل میچ نہ ہونے کی وجہ سے یہ سنچری ریکارڈ میں شامل نہیں کی گئی،اس طرح نین عابدی پاکستان کی پہلی ویمنز کرکٹر بن گئی ہے،جنھوں نے کسی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنائی۔