نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کا کلین سوئپ

WI NZ

WI NZ

فلوریڈا : (جیو ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں اکسٹھ رنز سے ہراکر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز جمعرات سے شروع ہوگی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کرس گیل نے شاندار نصف سنچری بنائی۔ کرس گیل ترپن رنز کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے جونسن چارلس نے چھتیس اور ڈوین براوو نے ناقابل شکست پینتیس رنز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کے نیتھن مک کلم نے دو وکٹیں لیں۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ایک سوسولہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈینیئل فلائن بائیس رنز ٹاپ اسکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن نے چار،ڈوین براوو اور سموئلز نے دو،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کی۔