نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کے ساحلی علاقوں میں ہواکے بگولے سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ ٹریفک اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق ہوا کا تیز رفتار بگولہ رہائشی علاقے سے ٹکرایا ہے تا ہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اس بگولے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ہیں۔
درخت اکھڑ نے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ شہر میں طوفان سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیو جرسی، میری لینڈ ، میسا چوسٹس اور پینسلوینیا میں مزید بگولے آنے کا امکان ہے۔