ہالی ووڈ (جیوڈیسک)نیویارک میں فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں ۔ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز نے بھی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا اور اپنے ڈیزائن کردہ دلفریب ملبوسات کی نمائش کی۔ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروز سے علیحدگی حاصل کرنے کے بعد کیٹی ہومز نے فیشن کی دنیا میں بھی اپنا سکہ جمانے کی کوشش شروع کردی ہے اور انہوں نے نیویارک میں جاری فیشن ویک میں اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کی مگر انوکھے انداز میں۔ انہوں نے ماڈلز کو ریمپ پر کیٹ واک کرانے کی بجائے فوٹو گرافی کے ایسے سانچے میں ڈھالا جس نے فن فوٹوگرافی کے حسن کو دوبالا کر دیا۔
ماڈلزنے جب کیٹ واک کے بجائے فوٹوگرافی کے خوبصورت انداز دیکھے تو ہر ماڈلز کو اپنے فن میں ایک نیا احساس ملا، پھر کیا تھا فیشن کا ہر ماڈل نے فوٹو سیشن کیا اور فیش ڈیزائن کو کیٹ واک سے فوٹوگرافی میں تبدیل کرنے پر کیٹی ہومز کی صلاحیتوں کا قائل ہو گیا۔