نیو یارک(جیوڈیسک)نیو یارک کی پہچان مجمسہ آزادی کو طوفان سینڈی کے بعد پہلی بار روشن کر دیا گیا ہے۔
سمندری طوفان سینڈی کی وجہ سے نیویارک میں زبردست تباہی پھیلی اور وسیع علاقے کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی جن علاقوں میں بجلی منقطع ہوئی ان میں لبرٹی آئی لینڈ بھی شامل ہے جہاں مجسمہ آزادی موجود ہے۔ مجسمے کو روشن کرنے کے لئے جنریٹر لگایا گیا ہے جو ایک فلاحی تنظیم نے دیا ہے۔نیویارک کا بڑا حصہ اب بھی بجلی سیمحروم ہے۔