اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے پاکستان نے نیٹو روٹ بحال کیا لیکن ایک سپر پاور بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، امریکا کو بتا دیا ہے کہ ریڈ لائنز کی خلاف ورزیاں نہیں ہونی چاہیئں،وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان اور امریکا میں کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہوا ہے، پارلیمانی سفارشات کے مطابق امریکا سے تعلقات کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
اس عمل میں سول اور عسکری قیادت شامل ہے، امریکا کو پیغام دیا ہے کہ ریڈ لائن کو عبور نہیں ہونا چاہیئے، انہوں نے کہاکہ نیٹو سپلائی بحال کی لیکن ایک سپر پاور کو بھی پیچھے ہٹنا پڑا،، ڈرون حملوں پر امریکا سے بات چیت جاری رہے گی۔