نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں سجنے جا رہا ہے جدید اور نت نئے فیشن کے نئے رنگوں کا میلہ۔ رنگ و نور کے اس میلے میں نظر آئیں گے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنرز۔
نیویارک میں سجنے لگا ہے منفرد اور خوبصورت رنگ و نور کا میلہ۔ لنکن سینٹر میں سات فروری سے شروع ہونے والے فیشن ویک میں ڈئزائنرز لا رہے ہیں آپ کے لیے منفرد دیدہ زیب ملبوسات کی کلیکشنز۔ دو ہزار تیرہ اور چودہ کے ونٹر کلیکشن کے ملبوسات کے لیے دنیا بھر سے نوے فیشن ڈئزائنرز شرکت کر رہے ہیں۔
سات فروری سے شروع ہونے والا نیو یارک فیش ویک ویلنٹائن ڈے تک فیشن کی دنیا میں ہلچل مچائے رکھے گا۔ ریمپ پر ہوں گے ماڈلز کے جلوے اور فیشن کی دنیا میں دھنک رنگوں کے تذکرے۔ فیشن ویک کے دوران منظر عام پر لائے جائیں گے عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنروں کی طرف سے تیار کردہ ملبوسات ۔ فیشن ویک کے زور و شور سے جاری تیاریاں اب داخل ہو گئی ہیں اپنے آخری مراحل میں۔