نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی ساری دنیا کے لئے رول ماڈل ہے، اس پر حملہ قابل مذمت ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان سے ملاقات میں بانکی مون کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملالہ یوسفزئی پر حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔
بانکی مون نے ملالہ یوسفزئی کے والدین کے لئے ایک خط بھی مسعود خان کے حوالے کیا جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تعلیم کے فروغ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ صدراور وزیر اعظم سمیت پوری پاکستانی قوم نے ملالہ یوسفزئی پر حملے کی پر زور مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو گئی ہے۔