نیویارک(جیوڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
نیویارک میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اس موقع پر میرواعظ عمر فاروق نے مسلہ کشمیر کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی حمایت جاری رکھنے پر صدر زرداری کا شکریہ ادا کیا ۔