نیٹو، امریکا سے تعلقات کا تعین پارلیمنٹ کریگی۔ گیلانی

Gillani

Gillani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بالادست ادارہ ہونے کے ناطے نیٹو اور امریکا سے تعلقات کا تعین پارلیمنٹ کرے گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا نواز شریف کہتے ہیں میں نے موقف تبدیل کر لیا لیکن میں نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے۔ آرمی چیف نے مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست نہیں کی بلکہ حالت جنگ میں جنرل تبدیل نہیں ہوتے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹوکی سپلائی لائن بند کرنے کیلئے دھرنے دیئے گئے تاہم حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر انہوں نے ہی کیا ۔ جب نیٹو سپلائی جیسا بڑا فیصلہ پارلیمنٹ کر سکتی ہے تو آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی اورصدر کی موجودگی میں انہوں نے میمو کیس پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا تو کون سی بری بات ہے۔