پینٹا گون : (جیو ڈیسک) پینٹا گون کے مطابق پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی سے امریکہ کو ماہانہ دس کروڑ ڈالرکی بچت ہوگی۔ پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جان کربی کے مطابق ماہانہ سات کروڑ سے دس کروڑ ڈالر تک کی بچت ہوگی ۔
جان کربی نے بتایا کہ سیکریٹری دفاع لیون پنیٹا نے کانگریس کو آگاہ کیا تھا کہ پاکستان سے نیٹو رسد کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے امریکہ ہر ماہ دس کروڑ ڈالر کے اضافی اخراجات برداشت کررہا تھا ۔