وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہا اتحادیوں کے ساتھ عالمی سطح پر نئی شراکتی پالیسی کے لئے قومی سلامتی کی کمیٹی سے سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیو پاٹنرشپ سٹریٹیجی کیلئے قومی سلامتی کی کمیٹی سے سفارشات مانگ لی گئی ہیں اوروزیراعظم بھی جلد قوم کو اعتمادمیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنزکوبھی بلالیا گیا ہے جو عسکری معاملات پر بریفنگ دیں گے۔ نیٹو اتحاد سے الگ ہونے کی صورت میں ممکنہ معاشی مسائل کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔