وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نیٹو حملے کے بعد عوام کی خواہش کے مطابق حکومت نے ایکشن لیا ہے جس کے تحت نیٹو کی سپلائی بند کی گئی ہے جبکہ شمسی ائیر بیس کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے جرت مندانہ فیصلے کو مثبت انداز میں لینا چاہئے۔ جس طرح سے نیٹو فورسز کے حملے میں ہمارے جوان شہید ہوئے اس کا کوئی جواز نہ تھا۔ امریکہ کو واضع پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان ایک باوقار ملک ہے اوروقارپر کوئی سمجھوتا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کراچی میں رونما ہونے والاے واقع میں کوئی مذہبی گروہ ملوث نہیں بلکہ یہ کوئی تیسری قوت ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔