نیٹو حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا،پینٹاگون کا اصرار

John Kirby

John Kirby

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اصرار کیا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ جان کربی نے واشنگٹن میں پاک فوج کے بیان پر تبصرہ کرتے کہاکہ نیٹو کی جانب سے فائرنگ اپنے دفاع میں کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے یہ کہنا کہ حملہ بلااشتعال تھا درست نہیں۔واقعے کی تحقیقات میں پاکستان کو شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی۔
کربی نے کہاکہ پاک امریکا تعلقات مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ نیٹو سپلائی بند ہونے سے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پاکستان کو کرنا ہے۔ نیٹو سپلائی بند ہونے سے اخراجات میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔