نیٹو حملے نا قابل بر داشت ہیں۔ حنا ربانی کھر

hina William Hague

hina William Hague

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ پر واضح کیا ہے کہ پاکستانی قوم نے ملکی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سودے بازی نہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔
ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں برطانوی ہم منصب کو انہوں نے نیٹو حملے کے بعد قوم کے غم و غصے اور دفاعی رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ حملے نا قابل بر داشت ہیں ۔
نیٹو فورسز نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جو پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستانی پوسٹ پر حملے میں چوبیس جوانوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔