امریکی کانگریس کے ارکان نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات بحال رکھنا لازمی ہیں، ڈینس کوسی نچ کہتے ہیں کہ نیٹوحملے پراسلام آباد سے معافی مانگنے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ بھی ادا کرنا چاہئے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں امور پاکستان سے متعلق ڈائریکٹراورارکان کانگریس نیاپنیعلیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ نیٹو سرگرمیوں کے باعث اہم اتحادی پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ تاہم پاکستان سے تعلقات بہتر کئے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں پاکستان سے متعلق ڈائریکٹر ٹم لنڈر کنگ نے کہاکہ پاک امریکا تعلقات بحران کا شکار ہیں، ان میں بہتری کیلئے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کی مدد چاہئے۔ رکن کانگریس ڈینس کوسی نچ نے کہاکہ نیٹو کی سرگرمیوں کے باعث اہم اتحادی پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہیں، نیٹو کو ختم کیا جائے۔ سینیٹر مک کوسکل کا کہنا تھا امریکا کو پاکستان کو اہمیت دینا ہوگی، اتحادی کے طور پر اسلام آباد کی ضرورت ہے۔ سینیٹر بوب کیسی کے مطابق پاکستان سے تعلقات بحال رکھنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں جبکہ رکن کانگریس گائتھری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔