امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی نے کہا ہے کہ نیٹو کے حملے کے نتیجے میں پاکستان کیچوبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ واقعہ سنگین نوعیت کا ہے ۔اس پر پاکستان کی برہمی جائز ہے۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ،،حملے کے بعد نیٹو اور پاکستانی حکام کے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، حملے کے بعد جنرل کیانی سے رابطہ کر کے وعدہ کیا تھا کہ نیٹو واقعے کی تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک کے رابطوں کے بارے میں نہیں جانتا مگر گزشتہ بیس برس سے حقانی نیٹ ورک فاٹا میں ہے۔