نیٹو سربراہ اجلاس: صدر زرداری 20 مئی کو شکاگو جائیں گے

Zardari

Zardari

پاکستان : (جیو ڈیسک) دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری بیس مئی کو نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے شکاگو جائیں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ معظم احمد خان نے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ نیٹو سیکریٹری جنرل راسموسن نے بھیجا تھا جس پر وفاقی کابینہ اور کابینہ دفاعی کمیٹی سے توثیق کے بعد شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری نیٹو اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر زرداری اس دورے کے دوران متعدد سربراہ مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی صدر کے ہمراہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ نے پاک امریکا مذاکرات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی سفارشات پرمن وعن عمل کرے گی اور نیٹو سپلائی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے فیصلوں کیمطابق بحال ہو گی۔