نیٹو سپلائی ایک نہیں، 48 ممالک کا معاملہ ہے۔ گیلانی

gilani

gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نیٹو سپلائی ایک نہیں ممالک سے تعلقات کا معاملہ ہے اور امریکا اور نیٹو سے تعلقات کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا نیٹو ایک نہیں، اڑتالیس ممالک سے تعلقات کا معاملہ ہے۔ اس لئے امریکا اور نیٹو سے تعلقات کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں نیٹو سپلائی کی بحالی پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہے اس قبل ایوان صدرمیں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم گیلانی نے صدر زرداری کو دورہ برطانیہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر زرداری نے کامیاب دورے پر وزیراعظم گیلانی کو مبارکباد دی۔