لاہور : (جیو ڈیسک) جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے حافظ سعید کو اسلام آباد میں ہونے والی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
لاہور میں قاضی حسین احمد نے جماعت الدعو کے امیر سے ملاقات کی۔ حافظ سعید نے کہا کہ حکومت نے نیٹوسپلائی بحال کی تو سڑکوں پر دھرنا دیا جائیگا۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر حکومت نے عمل نہیں کیا۔ اب ان سفارشات پرعوام کی طاقت سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکیس مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، پروفیسرساجد میر اور مولانا سمیع الحق سمیت دیگر رہنماں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حکومت نیٹوسپلائی بحال کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی متفقہ قرادادوں کو پامال کرنا چاہتی ہے۔ امریکہ نے پارلیمنٹ کی تمام شرائط کو ردی میں ڈال دیا ہے۔ پاک فوج سمیت ہزاروں عوام کے خون کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل 19 مئی کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔