نیٹو سپلائی معطلی کو تین روز گذر گئے

Nato supply

Nato supply

نیٹو کی جانب سے پاکستان فوجیوں پر حملے کے بعد نیٹو کو رسد کی فراہمی معطل کیے تین روز ہو گئے ہیں طورخم بارڈر پشاور، چمن اور جعفر آباد میں ٹینکرز کی طویل قطریں لگ گئی ہیں۔  سند ھ بلوچستان سرحد پر جعفرآباد کے قریب نئی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جن میں تعینات اہلکار نیٹو ٹینکرز کی چیکنگ بھی کررہے ہیں۔ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے نیٹو کے آئل ٹینکرزکو واپس کراچی کی جانب بھیجا جارہاہے جبکہ غذائی اور دیگر اشیائے سے لدے ٹینکرز کو سڑک کنارے اور دیگر مقامات پر کھڑے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
غذائی اشیا کے کنٹینرز کے ریفریجریٹرز آن ہیں جس کے نتیجے میں مسلسل تین روز سے نیٹو کے ڈیزل اخراجات بڑھ رہے ہیں ادھر چمن میں بھی سڑک کنارے اور ٹرمینلز میں نیٹو ٹینکرز کی طویل قطاریں موجود ہیں۔ نیٹو کی جانب سے حفاظتی عملہ تعینات ہیں تاہم مقامی سیکیوریٹی اہلکار بھی حفاظت کر رہے ہیں۔