واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی پر پاکستان سے سیاسی طور پر رابطے ہیں ،اب تک کوئی پیش رفت نہیں،امید ہے پاکستان جلد فیصلے پر پہنچے گا۔
واشنگٹن میں روزانہ کی میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ پاک امریکا تعلقات سے متعلق جوابات دینے میں عاجز نظر آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
امریکا پاکستانی اور شمالی روٹس کھلے رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ امریکا نئے وزیراعظم سے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان کی خطے میں اہمیت ہے۔ اور امریکا اس سے بخوبی آگاہ ہے۔