نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ قومی غیرت کا سودا کرنے کے مترادف ہے:سید نورالحسن

لالہ موسیٰ : راہنما مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 106سید نور الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ قومی غیرت کا سودا کرنے کے مترادف ہے امریکہ جب تک سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کی معافی نہیں مانگتا اور ڈرون حملے بند کرانے کی یقین دہانی نہیں کرواتا ، نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونی چاہیے اور یہ مطالبات مسلم لیگ ن نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ سید نور الحسن شاہ نے وفاقی وزراء کی تعداد میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کی تعداد بڑھانے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے حکمرانوں کو بجلی کی کمی پوری کرنے پر تووجہ دینی چاہیے ۔ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے اخراجات کم کرنے کی بجائے حکمران عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں ۔ سید نور الحسن شاہ نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا اور کرپٹ حکمرانوں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا ۔