نیٹو سپلائی کی بحالی پر راستوں کی ناکہ بندی کریں گے۔ منور حسن
Posted on March 24, 2012 By Geo Urdu اہم ترین, مقامی خبریں
Munawar Hassan
فیصل آباد : (جیو ڈیسک) جماعت اسلامی نے نیٹو سپلائی کی بحالی پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور نیٹو سپلائی کے راستوں کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان کر دیا۔
فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب میں منورحسن نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے آنیوالوں نے امریکا کی غلامی، لاقانونیت اور بیروزگاری کے تحائف دیئے۔
الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تو مصر اور تیونس جیسا انقلاب آئے گا۔ ان کا کہنا تھا قوم چیف جسٹس کی طرف دیکھ رہی ہے۔