نیٹو پالیسی، امریکا کچھ نہیں بتا رہا تو ہم کیوں بتائیں۔ وزیراعظم

gilani

gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ن لیگ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں امریکا کچھ نہیں بتارہا تو وہ کیوں بتائیں۔

اسلام آباد میں انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کے بعد وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے مخالفین پر انتہائی خوشگوار انداز میں تنقید کے نشتر چلائے وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتیں سوچتی ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر انھوں نے عمل کرانا ہے۔ ایک صحافی نے جب ان سے یہ سوال کیا کہ آپ استعفیٰ دیں گے تو وزیر اعظم نے حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کہا استتعفیٰ کس کو دوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبہ چار کروڑ عوام کی خواہش ہے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ سرائیکی صوبہ بننے سے پہلے وزیر اعظم چلا جائے۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کے بارے میں امریکا کچھ نہیں بتارہا تو وہ کیوں بتائیں۔ وزیر اعظم نے آئی ٹی کے شعبے میں طالبات کے لئے تیس کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔