اسلام آباد: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری شکاگو میں ہونے والی نیٹو سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی نے تصدیق کردی۔
افغانستان کے مسئلے پر نیٹو سربراہی کانفرنس بیس اور اکیس مئی کو شکاگو میں ہورہی ہے۔ جس کی صدارت امریکی صدر براک اوباما کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے صدر زرداری کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
وزیراعظم گیلانی نے اب تصدیق کی ہے صدر مملکت اس اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے صدر شکاگو کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ مختلف ملکوں کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی صدر کے ساتھ امریکا جائیں گے۔ شکاگو سربراہی کانفرنس میں افغانستان میں قیام امن، غیرملکی افواج کے انخلا ، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات ہوگی۔