نیٹو کا القاعدہ رہنماوں سمیت 21 طالبان ہلاک کرنے کا دعوی

NATO

NATO

نیٹو (جیوڈیسک) افغان و نیٹو فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں القاعدہ کے 3 افغان رہنماوں اور 21 طالبان جنگجوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔کابل میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس جسے فوج اور نیٹو اتحادی فورسز کی مدد حاصل تھی نے کپیسا، قندھار اور فرح صوبوں میں کارروائیوں کے دوران کم ازکم 21 طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق اتحادی افواج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طالبان کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ کنہڑ میں فضائی حملوں کے دوران القاعدہ کے 3 افغان رہنماوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جن میں تنظیم کا صوبائی سربراہ مفتی اسد اور ان کا نائب بھی شامل ہے۔ یہ کارروائیاں ضلع وٹہ پور میں کی گئیں۔