نیٹو (جیوڈیسک)نیٹو نے افغانستان میں دو سو سے زائد فوجی اڈے بند کر دیے ہیں جبکہ تین سو اڈوں کو افغان فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
افغان فوج کو منتقل کیے جانے والے اڈوں اور فوجی چوکیوں میں بیشتر چھوٹی اور سڑکوں کے کنارے واقع ہیں۔ نیٹو حکام کے مطابق اب تک تقریبا نصف ایسی چوکیاں افغان فورسز کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ اس سے پہلے بیشتر چوکیوں پر امریکی فوجی تعینات تھے۔ نیٹو حکام کے مطابق یہ اقدام 2014 تک افغان فورسز کو خودمختار کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔