نیپال (جیوڈیسک) میں ٹریفک کے الگ الگ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ مغربی نیپال کے ایک پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب چایٹوان گاؤں کے قریب اس تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر 300 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا امدادی کارروائیوں کے دوران تیس افراد کی لاشیں اور دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے دیگر کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔