پاکستان : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج ایوان میں جارحانہ رویہ اختیار کر کے دیکھ لے، حکومت تحمل اور صبر سے ایوان کی کارروائی چلائے گی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے اور ایوان کو جمہوری انداز میں ہی چلایا جائے گا۔ اگر مسلم لیگ ن نے ایوان کی کارروائی کو بلڈوز کر کے اور غیر جمہوری رویہ اختیار کیا تو قوم دیکھ لے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت قطعی طور پر جمہوری روایات کو پامال نہیں ہونے دے گی۔