ن لیگ ایک ٹکٹ میں دو مزے چاہتی ہے۔ گیلانی

gilani

gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے مٹھی بھر لوگ پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ عمران خان اور نواز شریف پارلیمنٹ کے رکن نہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا نون لیگ ایک ٹکٹ میں دو مزے کرنا چاہتی ہے۔ وہ ان کی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔ مسلم لیگ ن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے مسلم لیگ ن ایک ساتھ اپوزیشن اور حکومت میں رہنا چاہتی ہے۔