وزیر داخلہ رحمان ملک نے مسلم لیگ ن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا چھوڑیں اور ڈینگی کو بھگائیں دھرنے سے صرف وقت ضائع ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ میر پور آزاد کشمیر میں ائیر پورٹ بنانے کے لئے وزیراعظم پاکستان سے بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سستی روٹی سیکم کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دیا جا سکتا ہے قانونی رائے لے رہے ہیں نواز اور شہباز دونوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہوں بی بی نے نواز شریف سے کہا تھا کہ آپ حکومت بنائیں پیپلز پارٹی اپوزیشن کرے گی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا جس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ ملک میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے دہشت گرد جعلی کارڈز کے ذریعے اہم جہگوں پر داخل ہو کر حملہ کر سکتے ہیں۔