ن لیگ نے صدر زرداری سے استعفی کا مطالبہ کردیا

Muslim League Nawaz

Muslim League Nawaz

– مسلم لیگ ن کے رہنماں نے اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد صدر آصف زرداری سے استعفی کا مطالبہ کر دیا، سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سازشی عناصر کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں تین افراد کو سازش کا بنیادی کردار قرار دیا گیا،ان تینوں کیساتھ پیپلز پارٹی کے بہترین تعلقات رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ غلام اسحاق خان نے بے نظیر بھٹو کی حمایت سے نواز شریف کی حکومت ختم کی، جنرل اسلم بیگ کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے تمغہ جمہوریت سے اور اسد درانی کو سفارت سے نوازا،کیا پیپلز پارٹی بتائے گی کہ اس نے سازشیوں پر عنایات کن قومی خدمات کے عوض کیں،انہوں نے کہا کہ آئی جے آئی انیس سو اٹھاسی میں بنی جس کے بانی غلام مصطفی جتوئی تھے اور انیس سو نوے کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے تو اس وقت بھی نگران وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی ہی تھے۔رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے فیصلے میں نواز شریف کا کوئی حوالہ موجود نہیں۔ جنرل اسلم بیگ اور اسد درانی نے انتخابات میں پیسے تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا،انہوں نے کہا کہ فیصلے کے مطابق ایوان صدر میں نہ تو کوئی سیاسی سیل اور نہ ہی سیاسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں،اس لیے صدر زرداری کو فوری طور پیپلز پارٹی کی چیئرمن شپ یا صدارت کے عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔